بعض معاملات پر اختلاف ہیں: برنز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزارت خارجہ کے اعلی اہلکار نکولس برنز نے ہند امریکہ جوہری معاہدے پر اپنے ہندوستانی ہم منصب شیام سرن سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلائی معاہدے کے بارے میں اب بھی بعض معاملات پر اختلافات ہيں اور انہيں اس بات کا یقین نہیں ہے یہ اختلافات صدر بش کے دورہِ ہند سے قبل دور ہو سکيں گے یا نہیں۔ نکلولس برنز نے ہندوستان روانگی سے قبل کہا تھا کہ ہندو ستان اور امریکہ کے درمیان کیا گیا نیوکلائی معاہدہ 90 فی صد مکمل ہو چکا ہے۔ لیکن جمعرات کو اپنے ہندوستان ہم منصب شام سرن سے ملاقات کے بعد مسٹربرنز نے کہا کہ خارجہ سیکریٹری شیام سرن کے ساتھ بات چیت کافی اچھی رہی۔ لیکن بعض معاملات میں دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات اب بھی باقی ہیں جنہیں جلد سے جلد دور کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ کل امریکی ایشائی سوسائٹی سے خطاب کے دورن صدر بش کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برنز نے کہا: ’صدر بش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوہری تنصیبات بالکل واضح طوور پر فوجی اور غیر فوجی زمرے میں تقسیم کی جانی چاہیے اور اس کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔‘ جمعرات کو ہونے والے بات چیت کے بارے میں ہندوستان کی وزارت خارجہ کی صرف سے ایک بیا ن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیوکلائی معاہدے پر دونوں ملکوں کے ورکنگ گروپ کل بھی بات چیت کریں گے۔ ہندوستان اور امریکہ دونوں ہی اس معاہدے کو صدر جارج بش کے ہندوستان کے دورے سے پہلے حتمی شکل دے دینا چاہتے ہیں اس معاہدے میں پیچیدگی فاسٹ بریڈر ریایکٹر پروگرام کے سوال پر پیدا ہوئی ہے- امریکہ چاہتا ہے کہ اسے غیر فوجی جوہری تنصیبات کی اس فہرست میں شامل کیا جائے جو بین اقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنے کے دائرے میں آئیں گی جبکہ ہندوستان کے جوہری سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ فاسٹ بریڈر تحقیق وترقی کے ابتدائی مراحل میں ہیں اس لیے انہیں اس فہرست میں شامل نہ کیا جائے۔ کئی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر فاسٹ بریڈر معائنے والی فہرست میں چلے گئے تو بم بنانے کے لیے مطلوبہ پلوٹونیم ان ری ایکٹرز سے نہیں مل پائے گا۔ دونوں ملکوں کے اہلکار اسی مسئلے پر کوئی حل تلاش کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں ’جوہری معاہدہ اسلحہ کیلیے نہیں‘22 February, 2006 | انڈیا فرانس اور بھارت کا جوہری معاہدہ20 February, 2006 | انڈیا ایران تنازعہ:امریکی سفیر کی طلبی27 January, 2006 | انڈیا بھارت-امریکہ جوہری معاہدہ اور مشکلات21 January, 2006 | انڈیا بھارت اور امریکہ کے جوہری مذاکرات23 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||