پشاور جلال آباد بس سروس اگلے ماہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور افغانستان اگلے ماہ سے پشاور جلال آباد بس سروس شروع کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس بس سروس کو شروع کرنے کے بارے میں معاہدے پر اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے حکام جمعرات کے روز دستخط کریں گے۔ پاکستان کی وزارت مواصلات کے جوائنٹ سیکریٹری فردوس عالم نے اس بس سروس کے بارے میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بدھ کو راولپنڈی میں شروع ہونے والے مذاکرات کے بعد کہا کہ پشاور اور جلال آباد کے درمیان روزانہ پانچ بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بس کا کرایہ تین سو پاکستانی روپے طے کیا گیا ہے ۔ وزارت مواصلات کے حکام کے مطابق اس بس سروس کے دو آزمائشی سفر اگلے ماہ کی پندرہ اور سترہ تاریخ کو ہوں گے جبکہ مسافروں کو لے کر پہلی بس بیس مارچ کو چلے گی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ قندھار بس سروس کے بارے میں بھی مذاکرات کیئے گئے اور اس بارے میں مذاکرات کا اگلا دور دو ماہ کے اند کابل میں دوبارہ ہو گا۔ |
اسی بارے میں پاک افغان بس سروس معاہدہ23 March, 2005 | پاکستان امرتسر، ننکانہ: آزمائشی سفر شروع27 January, 2006 | پاکستان لاہور سے امرتسر مسافر بس سروس19 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||