BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 February, 2006, 12:35 GMT 17:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اپوزیشن کا کچھ نکات پر اتفاق

 مولانا فضل الرحمان
مجلسِ عمل نے صدر مشرف کو صدر بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل اور اتحاد برائے بحالی جمہوریت نے مشترکہ لائحہ عمل کے لیے کچھ نکات پر اتفاق کیا ہے جس میں سر فہرست سیاست میں فوجی مداخلت کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈنمارک اور دیگر ممالک میں توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت کے خلاف کل یعنی جمعہ کے روز احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے خطیبوں سے اپیل کی کہ جمعہ کے خطبوں میں ان کارٹونوں کی اشاعت کی مذمت کریں اور ایم ایم اے کے تحت جہاں کہیں ہو سکے، مظاہرے کیئے جائیں گے۔

کوئٹہ میں اخباری کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایم ایم اے اور اے آر ڈی کے درمیان مذاکرت میں جن مشترکہ نکات پر اتفاق ہوا ہے ان میں سیاست میں فوجی مداخلت کا خاتمہ’ آئین کی مکمل بحالی، پارلیمان کی بالادستی اور مہنگائی کا خاتمہ شامل ہیں۔

کارٹونوں کی اشاعت کا مسئلہ
 ڈنمارک اور دیگر ممالک میں توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت کے خلاف جمعہ کو احتجاج کیا جائے گا۔خطیب اپنے خطبوں میں ان کارٹونوں کی اشاعت کی مذمت کریں اور ایم ایم اے کے تحت جہاں کہیں ہو سکے، مظاہرے کیئے جائیں گے
مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان میں جاری فوجی کارروائی کے حوالے سے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے اور ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں بلوچستان اسمبلی میں حکومت اور حزب اختلاف سے اراکین لیئے جائیں اور کمیٹی متاثرہ علاقوں میں جا کر حقائق معلوم کرے اور اس بارے میں سفارشات مرتب کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کو نظر انداز کرنا غلط ہے۔

جب مولانا فضل الرحمان سے پوچھا گیا کہ بلوچستان اسمبلی نے فوجی چھاؤنیوں کے قیام کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کی تھی تو آپ کی جماعت کا کیا موقف ہے تو انہوں نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اپنے فیصلے پر اب بھی قائم ہے اور فوجی چھاؤنیوں کے قیام کے خلاف ہے۔

اس سلسلے میں مجلس عمل کے سینئر صوبائی وزیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیئے قائد حزب اختلاف کچکول علی ایڈووکیٹ اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال سے بات چیت ہوئی ہے اور اب مسلم لیگ کے ساتھیوں سے بات کرکے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں بلوچستان کی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔

اسی بارے میں
تحریک، بحالی جمہوریت تک
08 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد