پائپ لائن پر بات چیت جاری رہے گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور ایران میں گیس پائپ لائن سے متعلق دو روزہ بات چیت کے اختتام پر کوئی بڑا اعلان تو نہیں کیا گیا البتہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے قائم کردہ ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس کے اختتام پر منگل کو جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن کے ڈھانچے، فریم ورک ایگریمنٹ، گیس کی قیمتوں کے بنیادی اصولوں، فزیبلٹی سٹڈی اور گیس کی خرید و فروخت کے موضوعات پر کھل کر بات کی گئی۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان موضوعات پر دو روزہ بات چیت کے دوران کیا پیش رفت ہوئی۔ مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس گروپ کا آئندہ اجلاس مارچ میں تہران میں ہوگا۔ جس کے بعد پاکستان، ایران اور بھارت کا سہ فریقی اجلاس ہوگا۔ بیان کے مطابق ان اجلاسوں کے بعد تینوں ممالک کے توانائی کے متعلق وزراء کا اجلاس بھی ہوگا اور معاملہ آگے بڑھایا جائے گا۔ دو روزہ مذاکرات میں ایران کے وفد کی سربراہی توانائی کے متعلق نائب وزیر نژاد حسینی نے کی جبکہ پاکستانی وفد کے سربراہ پیٹرولیم کی وزارت کے سیکرٹری احمد وقار تھے۔ مہمان وفد نے پیٹرولیم کے وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون سے بھی ملاقات کی اور وزیر نے زور دیا کہ بات چیت گزشتہ سال جولائی میں ہونے والے مفاہمت کے یاداشت نامے کی روح کے مطابق آگے بڑھائی جائے تاکہ مقررہ مدت یعنی دو ہزار سات میں منصوبے پر کام شروع ہوسکے۔ واضح رہے کہ ایران سے پاکستان کے ذریعے بھارت تک بچھائی جانے والی اس مجوزہ پائپ لائن کی امریکہ نے واضح طور پر مخالفت کی ہے۔ لیکن تاحال پاکستان ایران سے اس مجوزہ ’ملٹی بلین ڈالر‘ پائپ لائن کے متعلق بات چیت کر رہا ہے ۔ ادھر وزیراعظم شوکت عزیز کے توانائی کے متعلق مشیر مختار احمد نے منگل کے روز صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ اگر بھارت اس منصوبے سے پیچھے ہٹ گیا تو بھی پاکستان ایران سے دوطرفہ بنیاد پر معاملہ آگے بڑھائے گا۔ یہ گیس پائپ لائن پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے آنی ہے اور ان دنوں بلوچستان کے کئی علاقوں میں امن و امان خراب ہے اور آئے دن بم دھماکے ہوتے ہیں اور گیس پائپ لائنوں کو اڑایا جاتا ہے۔ ایسی صورتحال کی وجہ سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مجوزہ گیس پائپ لائن بچھانے کا کام مقررہ مدت یعنی دو ہزار سات میں شروع کرنا بظاہر مشکل دکھائی دیتا | اسی بارے میں گیس پائپ لائن پر مذاکرات09 September, 2005 | پاکستان گیس پائپ لائن پر مذاکرات08 September, 2005 | پاکستان پائپ لائن :پاک ایران معاہدہ08 July, 2005 | پاکستان ’پائپ لائن میں سب کا فائدہ ہے‘07 June, 2005 | پاکستان گیس پائپ لائن پر پاک بھارت اتفاق06 June, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||