کینسر ادویات کی قیمتوں میں کمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں کینسر جیسے موذی اور خطرناک مرض سے بچاؤ کے لیے ادویات بنانے والی ایک کمپنی ’روش، RouchePharmaceutical نے حکومتی مداخلت پر قیمتوں میں ہزاروں روپے تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات وفاقی سیکریٹری صحت سید انور محمود نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتائی اور کہا کہ حکومت دیگر کمپنیوں سے بھی کینسر سے متعلق مہنگی ترین ادویات کی قیمتیں کم کرنے پر بات چیت کر رہی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس کمپنی نے Tarceva نامی ڈیڑھ سو ملی گرام کی تیس گولیوں والے پیکٹ کی قیمت دو لاکھ ننانوے ہزار روپوں سے کم کر کے دو لاکھ بیس ہزار روپے کردی ہے۔ جبکہ ایک سو ملی گرام والے پیک کی قیمت دو لاکھ چالیس ہزار روپوں سے کم کرکے ایک لاکھ نوے ہزار اور پچیس ملی گرام کی تیس گولیوں والے پیکٹ کی قیمت پچاسی ہزار روپوں سے ساٹھ ہزار روپے کردی ہے۔ سیکریٹری صحت نے کہا کہ کینسر کی مہنگی ترین ادویات خریدنا عام آدمی کے بس سے باہر ہوتا جارہا تھا اور اب قیمتوں میں کی گئی کمی سے کس حد تک عام آدمی کو رلیف ملے گا۔ وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق ’روش، کمپنی نے پچاس ملی گرام والی Bondronat نامی گولی کے اٹھائیس گولیوں کے پیکٹ کی قیمت پینتیس ہزار روپوں سے کم کرکے اکتیس ہزار پانچ سو روپے کر دی ہے۔ اسی نام کے دو ملی لیٹر والی انجیکشن کی قیمت ساڑھے تیرہ ہزار روپوں سے کم کرکے ساڑھے گیارہ ہزار جبکہ چھ ملی لیٹر والے انجیکشن کی قیمت بتیس ہزار سے ساڑھے تیس ہزار روپے کردی ہے۔ اس بارے میں اسلام آْباد کے ایک بڑے میڈیکل سٹور سے جب پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں قیمتوں میں کمی کے بارے میں کمپنی نے تاحال مطلع نہیں کیا۔ ادھر حکام کا کہنا ہے کہ کم کردہ قیمتوں کا اطلاق جلد عمل میں آئے گا اور جیسے ہی متعلقہ کمپنی کی ان ادویات کی نئی کھیپ مارکیٹ میں آئے گی تو ان کی قیمت کم ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ان دنوں پیٹرولیم کی مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان ہے اور مختلف اشیاء مہنگی ہوتی جارہی ہیں۔ ایسا کم ہی سننے کو ملتا ہے کہ جن اشیاء کی قیمتیں بڑھ جائیں ان میں پھر کمی ہو۔ |
اسی بارے میں انار مثانے کے کینسر میں مفید: تحقیق01 October, 2005 | نیٹ سائنس کینسر کی نئی وجہ کا انکشاف09 June, 2005 | نیٹ سائنس تھائی رائڈ میں کینسر کا علاج؟27 March, 2005 | نیٹ سائنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||