نیا سب میرین کیبل نظام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان سب میرین کیبل نظام (ساؤتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ ویسٹرن یورپ) سی می وی فور کے تحت پوری دنیا سے منسلک ہوگیا ہے۔ جس سے ملک کو اہم شعبوں میں فائدہ ہوگا۔ پیر کے روز کراچی میں پاکستان کو سب میرین کیبل نظام سی می وی فور سے منسلک کیے جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پاکستان جدید سب میرین کیبل نظام کے تحت دنیا بھر سے منسلک ہوگیا ہے اور بہت جلد دنیا کے مختلف خطوں سے مزید تین سب میرین کیبلز کے ذریعے منسلک ہو جائےگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پاکستان میں آئی ٹی، بینکنگ، ائر لائن اور ٹیلی کمیونیکیشن سمیت زندگی کے اہم شعبوں کو فائدہ پہنچے گا اور ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ سب میرین کیبل نظام سی می وی فور پر پاکستان نے چالیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا کو انڈیا اور مشرق وسطیٰ کے ذریعے یورپ سے ملانے کے لیےگزشتہ مارچ دنیا کی سولہ مواصلاتی کمپنیوں نے نیا آپٹیکل فائبر سی می وی فور تعمیر کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ بیس ہزار کلومیٹر سے زائد لمبا یہ سمندری کیبل نیٹ ورک اب مکمل ہوگیا ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں کراچی کے قریب سب میرین کیبل سی می وی تھری میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ٹیلی مواصلاتی نظام ایک ہفتے تک متاثر ہوا تھا۔ یہ جدید نیکسٹ جنریشن کیبل نیٹ ورک ہے جو ٹیلی فون، انٹرنیٹ، ملٹی میڈیا اور مختلف براڈ بینڈ ڈیٹا منتقل کرےگا۔اس پر مجموعی طور پرنصف ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ اس سے قبل زیر استعمال کیبل نظام سی می وی تھری اپنی جگہ پر کام کرتا رہےگا۔ | اسی بارے میں پاکستان و بھارت: آپٹک فائبر رابطہ05 September, 2005 | پاکستان انٹرنیٹ نظام بحال، متبادل کی تلاش 08 July, 2005 | پاکستان انٹرنیٹ بحالی میں دیر ہو سکتی ہے04 July, 2005 | پاکستان انٹرنیٹ کمپنیوں کو کروڑوں کا نقصان 30 June, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||