صوبہ پنجاب دھند کی لپیٹ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور، ملتان، گوجرنوالہ اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف علاقے ان دنوں شدید سردی کے ساتھ ساتھ گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کا سلسلہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات پنجاب کے ڈائریکٹر شوکت اعوان نے بی بی سی کوبتایا کہ آدھی رات کے بعد تین بجے سے لے کر صبح نو بجے تک دھند کی وجہ سے بیس میٹر سے آگے دکھائی نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد یہ دھند شام پانچ بجے تک کم رہتی ہے اور پھر بڑھنے لگتی ہے۔ ماہر موسمیات نے بتایا کہ پنجاب شمال مشرق سے چلنے والی سائبیریائی ہواؤں کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے لاہور میں درجہ حرارت چند روز پہلے دو دن تک نقطہ انجماد کو پہنچ گیا تھا لیکن اب تین درجہ سینٹی گریڈ ہے۔ شوکت اعوان نے بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے بہت کم بارش ہوئی ہے جس کے باعث خشک موسم چل رہا ہے۔ ماہر موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان، رحیم یار خان، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور بہاولپور میں دھند کی شدت زیادہ ہے کیونکہ ان جگہوں پر گاڑیوں کے دھوئیں اور صنعتی سرگرم کی وجہ سے ہوا میں معلق ذرات کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور درجہ حرارت کم ہونے سے ان کے گرد نمی یا آبی بخارات منجمد ہوکر دھند کے بادلوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ ماہر موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں عموما پندرہ دسمبر سے بیس جنوری تک سرد اور دھند والا موسم رہتا ہے تاہم بارش اور ہوا چلنے سے اس دوران دھند میں کمی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں بارش کا فوری طور پر کوئی امکان نہیں کیونکہ افغانستان اور ایران میں بادلوں کا کوئی سلسلہ نظر نہیں آرہا۔ دھند کی وجہ سے پنجاب میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے اور موٹر وے پولیس کے مطابق سڑک پر رات کے وقت ٹریفک کم ہوگئی ہے۔ دوسری طرف لاہور ائرپورٹ پر دھند کے باعث دوسرے شہروں میں جانے والی چند پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں لاہور: دھُند سے حادثہ19 January, 2005 | پاکستان برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے19 February, 2005 | پاکستان پاکستان کے کئی علاقوں میں برفباری22 January, 2005 | پاکستان شمالی علاقوں میں سردی، برفباری29 December, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||