BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 December, 2005, 20:56 GMT 01:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوجی کارروائی پر وزراء کی خاموشی

آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے بھی گزشتہ روز فوجی آپریشن کی تردید کی تھی
کوہلو میں جاری فوجی کارروائی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے وزراء اور اراکین اسمبلی نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اس حوالے سے مخلوط حکومت میں شامل حکمران مسلم لیگ اور متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے وزرا کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔

اخبارات میں بیانات جاری کرنے میں کافی متحرک وزراء نہ تو اس کارروائی کی کھل کر حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی بات کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی سے اس سلسلے میں بارہا رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا اور اگر ٹیلیفون سے رابطہ ہوا تو ٹیلیفون ہی بند کر دی گئی۔ اسی طرح صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطہ قائم کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ان کے پاس اس سلسلے میں کوئی معلومات نہیں ہیں کہ وہ ذرائع ابلاغ کو فراہم کر سکیں۔

مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے وزراء بھی اس معاملے پر خاموش ہیں۔

صرف وزیر اعلی بلوچستان جام محمد یوسف نے آج ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا صرف ان لوگوں کے خلاف سرچ آپریشن ہو رہا ہے جو راکٹ باری اور بم دھماکوں میں ملوث رہے ہیں۔

اس سلسلے میں آج وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ ایک ہنگامی دورے پر کوئٹہ آئے جہاں اطلاعات کے مطابق انھوں نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی ہے لیکن انھوں نےذرائع ابلاغ سے کوئی بات نہیں کی۔

آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے بھی گزشتہ روز فوجی آپریشن کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ مشتبہ افراد کے خلاف مقامی انتظامیہ شائد کوئی کارروائی کر رہی ہو گی جس کا انھیں علم نہیں ہے۔

لیکن فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں کہا تھا کہ راکٹ باری اور بم دھماکوں میں ملوث مشتبہ افراد کے خلاف کوہلو میں کارروائی شروع کی گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد