BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 December, 2005, 19:42 GMT 00:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ: فرقہ واریت میں ایک ہلاک

کوئٹہ میں سیکیورٹی کے انتظامات(فائل فوٹو)
کوئٹہ میں وقفے وقفے سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے
کوئٹہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے ایک واقعہ میں نامعلوم افراد نے حیدر رضا نامی شخص کوگولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

یہ واقعہ رات آٹھ بجے کے لگ بھگ سریاب روڈ پر پیش آیا ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ حیدر رضا بس سے اترے اور اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ انھیں کچھ افراد پر شک گزرا اور تیز تیز روانہ ہوئے ۔گھر پہنچنے سے پہلے شاہین بینگلوز کالونی کے گیٹ پر گر گئے جہاں دو نامعلوم افراد نے پستول سے چار فائر کیے جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گئے۔

تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی چیئر مین رحیم جعفری نے کہا ہے کہ یہ فرقہ وارانہ تشدد کا واقعہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ گزشتہ سال سے شروع ہے اور یہ گیارہواں واقعہ ہے جس میں نو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں لیکن صوبائی حکومت اور پولیس اس کی روک تھام کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اب وہ مرکزی حکومت سے اس بارے میں بات کریں گے۔انہوں نے بتایا ہے کہ حیدر رضا کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط بھی ملے تھے۔

اس سلسلہ میں بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس سے رابطے کی کوشش کی تو وہ اسلام آباد میں تھے ڈی آئی جی کوئٹہ اور ایس ایس پی کوئٹہ سے بارہا رابطے کی کوشش کی لیکن وہ دستیاب نہیں تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے شہر نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے ایک پیش امام علامہ بدر الدین کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب صبح وہ اپنے بیٹے کو سکول لے جا رہے تھے۔

اسی بارے میں
بجلی کی تنصیبات پر دھماکہ
28 November, 2005 | پاکستان
پاک افغان سرحد کھل گئی
03 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد