BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 December, 2005, 15:25 GMT 20:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زلزلہ زدگان کےلیے بھارتی نرم سٹیل
جستی چادریں
پاکستان ایل او سی کے راستے جستی چادریں درآمد کرنا چاہتا ہے
پاکستان صوبہ سرحد اور زیرانتظام کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بھارت سے مکانات کے لیے فولاد کے ڈھانچے درآمد کرے گا۔

اس مقصد کے لیے پاکستان کی وزارتِ تجارت نےایک نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بھارت سے نرم فولاد کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

اس سے پہلے بھارت سے فولاد اور اس کی مصنوعات درآمد کرنے پر مقامی صنعتوں کے مطالبے کے وجہ سے کڑی پابندی عائد تھی۔

اطلاعات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے کہ سٹیل کی مقامی صنعت تعمیرِ نو کے لیے درکار فولاد کی ضرورت پوری نہیں کر سکتی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت سے نرم فولاد کی درآمد کا فیصلہ کم قیمت اور نقل و حمل کے کم اخراجات کی وجہ سےکیا گیا ہے۔ بھارت سے نرم فولاد کی درآمد کی اجازت کے ساتھ بھارت سے پاکستان کو درآمد کی جانے والی اشیاء کی تعداد 723 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف نے چند دن قبل ہی زلزلہ زدگان کے لیے بھارتی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا تھا کہ پاکستان بھارت سے فولاد درآمد کر سکتا ہے۔

نقل وحمل کے اخراجات کم کرنے کے لیے پاکستان بھارت سے جستی چادروں جیسے تعمیراتی سامان کی درآمد کے لیے ایل او سی کے پانچ مقامات کو استعمال میں لانا چاہتا ہے۔

اسی بارے میں
خیموں میں سردی کا عذاب
30 November, 2005 | پاکستان
جستی چادروں کے گھر
22 November, 2005 | پاکستان
جستی چادروں کی بلیک
16 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد