پاکستانی کے خلاف عدالتی فیصلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں مین ہٹن کی ایک وفاقی عدالت نے 25 سالہ پاکستانی نوجوان عذیر پراچہ کو دہشت گردی کی سازش کرنے اور القاعدہ کی مدد کرنے سمیت پانچ الزامات کا مجرم قرار دیا ہے۔ عذیر پراچہ پر الزام ہے کہ انہوں نے القاعدہ کے ایک مبینہ کارکن ماجد خان کو جعلی سفری دستاویزات پر امریکہ میں داخل ہونے میں مدد کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ امریکیوں پر حملہ کر سکیں۔ مین ہٹن کی وفاقی عدالت نے پانچ گھنٹے کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔ عذیر پراچہ کو 15 سال تک کی قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے عدالت میں اپنے بیان میں عذیر پراچہ نے کہا تھا کہ ان سے اقبالی بیان دباؤ کے تحت لیا گیا ہے۔ ان کے وکیل نے الزام لگایا ہے کہ ان کے مؤکل سے اقبالی بیان حاصل کرنے کے لیے انہیں بھوکا رکھا گیا اور انہیں سونے نہیں دیا گیا۔ | اسی بارے میں امریکی کشمیری کو بیس سال سزا29 October, 2003 | آس پاس امریکہ: مطلوب افراد کی فہرست 14 January, 2005 | پاکستان نعیم نور کیس، دوبارہ سماعت25 January, 2005 | پاکستان خلفان غلانی سے تفتیش جاری 30 July, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||