BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 October, 2003, 03:43 GMT 08:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی کشمیری کو بیس سال سزا
بروکلن پل کو تباہ کرنے کی سازش کرنے والے مجرم کو بیس سال سزا
بروکلن پل کو تباہ کرنے کی سازش کرنے والے مجرم کو بیس سال کی قید

امریکہ میں ایک عدالت نے ایک ڈرائیور کو القاعدہ کے ارکان کی مدد کرنے اور نیویارک میں بروکلن کے پل پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزامات پر بیس سال کی سزا سنائی ہے۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ ایمان فارس جن کا تعلق کشمیر سے ہے امریکی شہریت رکھتے ہیں اور ماضی قریب میں وہ افغانستان جا چکے ہیں جہاں ان کی ملاقات اسامہ بن لادن سے بھی ہوئی تھی۔

استغاثہ نے کہا کہ فارس کو القاعدہ کے رکن خالد شیخ محمد کی طرف سے یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وہ بروکلن کے پل کے آہانی رسوں کو کاٹنے کے طریقوں پر غور کریں۔

تاہم بروکلن پل کے رسوں کو کاٹنے کے اس منصوبے پر عمل نہیں ہو سکا تھا۔

ایمان فارس کو پندرھ سال کی قید دہشت گروں کو مدد فراہم کرنے اور پانچ سال کی سزا دہشت گردی کی سازش کرنے کے جرم میں سنائی گئی۔

فارس کو انیس سو نناوے میں امریکی شہریت دی گئی تھی اور انہوں نے پہلی مئی کو عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے بے گناہ ہونے کا دعویٰ کیا اور عدالت میں یہ بیان دیا کہ انہوں نے اعتراف جرم ایف بی آئی کو دھوکہ دینے کے لیے کیا تھا تاکہ وہ بعد میں اس پر کتاب لکھ سکیں۔

استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ مجرم نے القاعدہ کے ارکان کو سلیپنگ بیگ، موبائیل فون اور دیگر اشیاء مہیا کی تھیں۔ انہوں نے بروکلن پل کا معائنہ بھی کیا تھا اور اس خیال کو رد کر دیا تھا کے اس کے آہنی رسوں کو کاٹا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد