بچی سےزیادتی، مولوی گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پولیس نے ایک مدرسے میں ایک بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک مولوی کوگرفتار کرلیا ہے۔ شہر کے قدیمی علاقے لیاری میں پولیس نے جمے کی شام مولوی قاری عبدالھادی کو مقامی مدرسے سے گرفتار کیا۔ کلری پولیس کے مطابق سات سالہ بچی سبینہ کے والد لیاقت نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزم بچیوں کو مدرسے میں پڑھاتا ہے اور جمعے کے روز اس نے سات سالہ سبینہ کو خرچہ دینے کے بہانے سے بلایا اور اس سے زیادتی کی کوشش کی۔ اس موقع پر بچی نے بھاگ کر یہ اطلاع گھر پر دی جس کے بعد کچھ لوگوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا مگر پولیس نے پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم کا تعلق رحیم یار خان سے ہے اور وہ کافی عرصے سے مدرسے میں تعلیم دے رہا تھا مدرسے میں ہی اس کی رہائشگاہ ہے۔ | اسی بارے میں غیر ملکی طلبہ کی واپسی کی اپیل 24 September, 2005 | پاکستان قاتل کی گرفتاری کا دعویٰ 24 September, 2005 | پاکستان ’ذریعہ آمدن بتانا ضروری نہیں‘ 23 September, 2005 | پاکستان اندراج پر مدارس کا اجلاس12 September, 2005 | پاکستان ’مدارس کا اندراج نہیں کرائیں گے‘12 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||