شریف خاندان کو پاسپورٹ مل گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ نے سابق وزیراعظم شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔ بدھ کی شام شریف فیملی کے پندرہ لوگوں کے پاسپورٹ جاری کیے گئے۔ یہ پاسپورٹ 2008 تک کار آمد رہیں گے۔ نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے ایک روز عندیہ دیا تھا کہ سابق وزیر اعظم شاید پاکستان بھی جائیں۔ بی بی سی اردو کے ایک سوال پر کہ کیا پاسپورٹ ملنے کی صورت میں نوازشریف پاکستان جائیں گے؟ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ’ ہم اپنے وطن سے کیونکر دور رہ سکتے ہیں۔ پاکستان جانا ہمارا حق ہے اور ہم ضرور جائیں گے‘۔ اس سے قبل پانچ نومبر کو پاکستان کے وزیرِ اطلاعات شیخ رشید نےکہا تھا کہ حکومتِ پاکستان نے شریف خاندان کو سعودی عرب سے باہر سفر کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ حکومت پاکستان نے چند روز قبل سفارتخانے کو ہدایت جاری کی تھی کہ نواز شریف اور ان کے اعزا کو پاسپورٹ جاری کر دیے جائیں۔ | اسی بارے میں انسانی ہمدردی یا کچھ اور03 November, 2005 | پاکستان نواز شریف: پاسپورٹ دینے کا فیصلہ02 November, 2005 | Learning English نواز شریف: پاسپورٹ کی اجازت02 November, 2005 | پاکستان زلزلہ: جمہوریت کی کمی کا احساس14 October, 2005 | پاکستان ’نوازشریف 2010 تک نہیں آ سکتے‘05 July, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||