BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 November, 2005, 11:50 GMT 16:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آج عید غیر شرعی ہے:سرحد حکومت

بالاکوٹ
بالاکوٹ میں عید پر کپڑوں کی تلاش
صوبہ سرحد میں دو عیدوں کی روایت اس سال بھی برقرار رہی اور صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت کئی علاقوں میں جمعرات کو مقامی علماء کے اعلان پر لوگوں نے عید منائی۔

صوبہ سرحد کے ایک بڑے علاقے اور دیگر پاکستان میں عید دو مختلف دنوں میں منائی جا رہی ہے۔

پشاور کے کئی علاقوں سمیت مردان، چارسدہ، لکی مروت، ہنگو، کرک اور جنوبی وزیرستان میں جمعرات کے روز لوگوں نے مقامی علماء کے اعلان کے مطابق نماز عید ادا کی۔

تاہم دینی جماعتوں کی حکومت کی جانب سے اس اختلاف کو روکنے کی بظاہر کوئی کوشش نظر نہیں آئی۔ صوبائی وزیر مذہبی امور امان اللہ حقانی کے ایک اخباری بیان کے مطابق ان اعلانات سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں اور آج کی عید غیرشرعی ہے۔

پشاور میں شہریوں کی اکثریت روزے سے رہی لیکن ایک بڑی تعداد نے عید بھی منائی۔ شہر میں بدھ کی رات گئے ہی مساجد میں عید کے اعلانات ہونا شروع ہوگئے تھے۔

لیکن اس مرتبہ بھی مسجد قاسم علی خان نے پہلے عید کی روایت قائم رکھتے ہوئےسترہ شہادتوں کے موصول ہونے پر عید کا اعلان کر دیا۔

اخباری اطلاعات کے مطابق دو صوبائی وزراء نے بھی اس اجلاس میں شریک ہونا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

تاہم صوبائی وزیر مذہبی امور امان اللہ حقانی نے کہا کہ اعلان کرنے والے جید علماء نہیں بلکہ مقامی علماء ہیں۔ انہوں نے اس عید سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

عوامی حلقوں میں حکومت کی اس بے بسی پر شدید تنقید کی گئی جن کے مطابق اس تہوار کے موقعہ پر لوگوں تقسیم ہوجاتے ہیں اور عید کا مزا خراب ہوجاتا ہے۔

کئی عید منانے والے افراد نے جمعرات کو پشاور کے ہسپتالوں میں حالیہ زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ان میں تحفے بانٹے۔ لیکن ان متاثرین کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اس مرتبہ یہ عید کوئی معنی نہیں رکھتی۔

صوبائی حکومت کی ایک اور ناکامی کافی کوششوں کے باجود عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ رکوانے میں ناکامی بھی تھی۔ بدھ کی شام افطاری کے فورا بعد سے ہوائی فائرنگ کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

صوبائی حکومت نے اس فائرنگ کے خلاف کافی دنوں سے ایک مہم چلائی تھی جس کا بظاہر کوئی اثر ہوتا نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس جمعرات کی شام اسلام آباد میں متوقع ہے۔ ان کی جانب سے چاند نہ نظر آنے کے اعلان کی صورت میں سنیچر کے روز عید منانے سے صوبہ سرحد میں تین عیدوں کا احتمال بھی ہے۔

اسی بارے میں
اکتیس روزے یا اٹھائیس روزے؟
20 November, 2003 | پاکستان
سرحد کی روایت برقرار
25 November, 2003 | پاکستان
سیاسی جماعتوں کے عید کارواں
03 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد