ہارون رشید بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور |  |
 | | | صوبہ سرحد میں سکولوں اور کالجوں کی عمارتوں کو بہت نقصان پہنچا ہے |
صوبہ سرحد میں حکام نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سرکاری کالجوں میں عید تک تعطیل کا حکم جاری کیا ہے۔ پشاور میں جاری ایک اعلامیے کے مطابق حکام نے ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹ گرام، شانگلہ اور سوات کے علاقوں میں سرکاری کالجوں کو عید الفطر تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں بڑی تعداد میں علاقے کے تعلیمی ادارے متاثر ہوئے تھے۔ بعد کے جھٹکوں سے بھی بچی کھچی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔ عوامی حلقے کسی مناسب انتظام کے بغیر سکول اور کالج دوبارہ کھولنے کی مخالفت کر رہے تھے۔ |