زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں برفباری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو سردی اپنی لپیٹ میں لیتی جا رہی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب میں کوہ ہندوکش سے آنے والی ہواؤں نے کشمیر سے لیکر سوات تک کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ہلکی بارشوں اور چوٹیوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ان علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے پڑے ہیں ان میں سے کئی زخمی اور بیمار بھی ہیں۔ بے شمار کوطبی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ لاہور میں محکمہ موسمیات کے سربراہ شوکت علی اعوان نے بتایا کہ متاثرہ علاقے کو تین پہاڑی سلسلوں کی طرف سے آنے والی ٹھنڈی اور مرطوب ہوائیں متاثر کر تی ہیں ان میں سے کوہ ہندو کش سے آنے والی شمال مغربی ہوائیں تو آچکی ہیں اس کے بعد باری باری شمال سے قراقرم اور شمال مشرق میں ہمالیہ سے ہوائیں آنے والی ہیں۔ شوکت علی اعوان کے مطابق ان تینوں علاقوں کی ہوائیں متاثرہ علاقوں میں سردی کا سبب بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی چوٹیوں اور کاغان ا ور سوات کے بلند علاقوں میں ہلکی برفباری وقفے وقفے سے ہو رہی ہے۔ اور بارش والے بادل مزید نیچے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ اکتوبر نومبر ان علاقوں میں ہلکی بارش کے دن ہوتے ہیں اور عام حالات میں پندرہ دسمبر سے سخت سردی پڑنا شروع ہو جاتی ہے جو مارچ کے وسط یا اختتام تک رہتی ہے۔ | اسی بارے میں ’ دفاعی بجٹ کم نہیں کرسکتے‘31 October, 2005 | پاکستان متاثرہ علاقوں میں جنگل کا قانون01 November, 2005 | پاکستان زلزلہ 17000 بچے فوت ہوئے: یونیسف01 November, 2005 | پاکستان 57,000 سے زائد ہلاک ہوئے: شوکت عزیز01 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||