شراب: بڑی مقدار پکڑی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پولیس نے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب پکڑی ہے جو کہ افغانستان میں امریکی فوج کے لیے بھیجی جانے والی کھیپ سے چرائی گئی تھی۔ پشاور میں سینیئر سپرینٹنڈنٹ پولیس سعید وزیر نے کہا کہ افغان سرحد کے نزدیک ایک سٹور پر چھاپہ مارا گیا ہے جہاں سے شراب کی بیس ہزار سے زائد بوتلیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس چھاپے کے دوران چار افراد گرفتار بھی کیے گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب پہلے کبھی نہیں پکڑی گئی۔ پولیس کے اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ پشاور سے باہر ایک سٹور سے بیس ہزار تین سو باون ڈچ شراب کی بوتلیں پکڑی گئی ہیں۔ یہ بوتلیں خیبر ایجنسی کے آزاد علاقے میں سپلائی سے پہلے ہی پکڑی گئیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||