شراب سےخواتین کو زیادہ نقصان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خواتین میں شراب پینے کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔حال ہی میں جرمنی میں ایک ریسریچ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ شراب عورتوں کے دماغ کو مردوں سے زیادہ اور جلدی نقصان پہنچاتی ہے۔ سٹی سکین کے مطابق ڈیڑھ سو لوگوں کے نتائج سے یہ پتہ چلا ہے کہ شراب نے کافی حد تک خواتین شراب سے ہونے والی بیماریوں کا شکار ہوتی ہیں۔ حیڈلبرگ یونیورسٹی نے کچھ رضاکاروں کے مدد سے ایک پروگرام کے تحت شرابیوں کے دماغ کے سٹی سکین پر کام شروع کیا ہے۔ اس چھ ہفتے کے تجربے کے دوران شرابیوں کو ،خشک رہنے، کو کہا گیا تھا۔ محققین کے مطابق یہ بات ظاہر ہوئی کہ جو افراد شراب زیادہ پیتے ہیں ان کا ذہن جلدی کمزور ہوجاتا ہے۔ شراب خواتین کے دماغ کو مردوں سے تیزی سے نقصان پہنچاتی ہے۔جبکہ عورتیں شراب دیر سے پینا شروع کرتی ہیں۔ پروفیسر کارل مان کا کہنا ہے کہ شراب مردوں میں زیادہ پی جاتی ہے لیکن اس کا اثر عورتوں کو زیادہ ہوتا ہے۔ خواتین میں شراب پینے کی وجہ سے دل کی تکلیف،جگر کی خرابی اور ڈیپریشن جیسی بیماریاں زیادہ پائی جاتی ہیں۔ برطانیہ میں خواتین میں شراب کا استعمال روز بڑھتا جارہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||