BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 April, 2004, 22:14 GMT 03:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
...تھوڑی تھوڑی پیا کرو۔
پیمانہ شراب
شراب کا گلاس جو آہستہ آہستہ ذہنی بیماریوں میں اضافہ کا سبب ہے
امریکی محققین نے تقریباً ایسے سو لوگوں پر تحقیق کی ہے جو اپنی یاداشت، ذہنی صلاحیت کی کمی اور ذہنی عدم توازن کے بگاڑ کا شکار ہیں اور ان میں سے کسی کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ان کو کسی قسم کے علاج کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین نے چھیالیس بلانوشوں اور باون قدرے کم شراب پینے والوں پر تحقیق کی ہے۔ ان کے دماغ کا بیٹری ٹیسٹ لیا گیا تاکہ ان کی ذہنی استطاعت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

اس تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بلانوش کسی حد تک ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی میں بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اس بات کا بھی فیصلہ نہیں کر پاتے کہ ان کو کس حد تک شراب نوشی کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر میئرہوف کا کہنا ہے کہ یہ بیماریاں صرف ان لوگوں میں پائی جاتی ہیں جو بکثرت شراب پینے کے عادی ہیں اور کوئی بھی دوا استعمال نہیں کر رہے ہیں تاہم اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

تاہم محققین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری آہستہ آہستہ ذہن کو ناکارہ بناتی ہے لیکن شراب نوشی کرنے والے حضرات کو اس بات کا فوراً اندازہ نہیں ہوپاتا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد