فرانس: نئی بوتل پرانی شراب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس نے اپنی وائن کی صنعت کی مقبولیت بحال کرنے کے لیے وائن کی بوتلوں کے لیبل بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب وائن کی بوتلوں پر جو لیبل لگیں گے ان میں بجائے یہ بتانے کے کہ وائن میں استعمال ہونے والے انگور کہاں کی پیداوار ہیں، یہ بتایا جائے گا کہ ان کی قسم کیا ہے۔ یہ فرانسیسی صنعت کے لئے ایک بہت اہم قدم ہے کیونکہ فرانس میں صدیوں سے وائن اپنے جغرافیائی خطے کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔ بہتر معیار کی بوتلوں پر اب بھی وہ لیبل چسپاں کیے جائیں گے جس سے یہ پتہ چلے گا کہ وہ ایک مخصوص جغرافیائی خطے میں کشید کی گئی ہیں۔ شیمپین کے علاوہ فرانسیسی وائن کی تمام اقسام کی فروخت عالمی منڈی میں گرتی جا رہی ہے۔ سن 2003 میں چِلی، آسٹریلیا اور کیلیفورنیا میں بننے والی وائن کی فروخت فرانسیسی وائن سے بڑھ گئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||