BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 October, 2005, 00:26 GMT 05:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’زلزلہ 50سالہ تاریخ نہیں بدل سکتا‘
کشمیر کے آفت زدہ علاقوں کا دورہ
پرنب مکھرجی بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے آفت زدہ علاقے میں سونیا گاندھی کے ساتھ
بھارت کے وزیرِ دفاع پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کوکھولنے کے بارے میں اسلام آباد کی طرف سے سرکاری طور پر کوئی تجویز نہیں آئي ہے اور حکومت کی طرف سے کچھ ملنے کے بعد ہی اس پر کام آگے بڑھ سکتا ہے۔

تاہم اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ زلزلے سے گزشتہ پچاس سال کی تاریخ نہیں بدلی جا سکتی۔

انہوں نے کہ کہا کہ ’ہمیں ان (صدر مشرف) کی تجاویز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنی ہیں‘۔

’مثال کے طور پر، اگر معاملہ یہاں تک پہنچتا ہے تو ہم یہ مشورہ دیں گے کہ جو لوگ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لے کر جائیں ان کے لیے کوئی پابندی نہ ہو۔ ان مقامات کی بھی نشاندہی کی جائے گی لیکن ان مقامات پر امدادی کام کرنے والوں کے علاوہ کسی اور کا جانا ممنوع ہو گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ایک زلزلہ پچھلے پچاس برسوں کی تاریخ کو نہیں بدل سکتا۔

’میں یہ بات بہت صاف گوئی سے کہہ رہا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’تاہم زلزلے نے ہمیں ایک ایسا موقع دیا ہے۔ کیونکہ ایسی فضا پیدا ہوئی ہے کہ ہم متاثرہ لوگوں کی مدد کر سکیں اور ان حالات میں یقیناً ایک دوسرے کو سمجھنے میں بہتری ممکن ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد