BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 October, 2005, 11:56 GMT 16:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طبی امداد کی فوری ضرورت


ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آنیوالے زلزلے میں زخمی ہزاروں لوگوں کو اگر بروقت طبی امداد نہیں فراہم کی گئی تو انہیں موت کا خطرہ ہوسکتا ہے یا ان کے اعضاء کاٹنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

طبی ٹیمیں اب بھی ان دور دراز دیہاتوں میں زخمیوں تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں جنہیں لگ بھگ دو ہفتے قبل آنیوالے زلزلے کے بعد سے کوئی امداد نہیں ملی ہے۔ اگرچہ ڈاکٹروں نے اونچے پہاڑوں پر سے زخمیوں کو ہسپتالوں تک پہنچایا ہے تاہم جن کی مدد نہیں کی جاسکی انہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق ہے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق سیری نامی گاؤں پہنچنے پر ڈاکٹروں کو انفیکشن کے سنگین واقعات دیکھنے کو ملے۔ ایک خاتون انفیکشن کی وجہ سے اپنی انگلی کھو بیٹھی تھی۔ اس کے ہاتھ اور پیر سوج گئے تھے اور وہ اتنی کمزور ہوگئی تھی کہ اسے سڑک پار کرانے کے لئے مدد کرنی پڑی۔

عالمی طبی امدادی ادارے میڈیسنس سانس فرنٹیئر کے لئے کام کرنے والے وِنس ہوئیٹ کہتے ہیں: ’یہ اچھی بات ہے کہ حکام، بالخصوص فوجی اہلکار، سنگین مریضوں کو کئی مقامات سے ہسپتالوں تک پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں لیکن جو پیچھے رہ گئے تھے، جو ابتدا میں کم زخمی تھے، اب انہیں ترجیح دینی پڑرہی ہے کیوں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے فریکچر اور زخم زیادہ سنگین ہوگئے ہیں۔‘

میڈیسینس سانس فرنٹیئر کا کہنا ہے کہ آنے والی سردی میں ضرورت مندوں تک امداد پہنچانا مشکل ترین ہوجائے گا۔ مریضوں کے لئے بنائے جانے والے فیلڈ ہسپتالوں میں سردی سے بچاؤ کی اتنی سہولیات نہیں ہیں کہ شدید سردی کا سامنا کیا جاسکے۔ خصوصی طور پر تیار کیے گئے کیروسین تیل سے جلائے جانے والے اسٹوو والے خیموں کو ان علاقوں میں دسمبر میں برفباری شروع ہونے سے پہلے پہنچانا پڑے گا۔

66رسائی سے محروم
کسی کو پتہ نہیں کتنے اب بھی مر رہے ہونگے
66وادئ نیلم سے رپورٹ
’گھر واپس چلے جائیں، امداد ختم ہوچکی ہے‘
66نقل مکانی کا آغاز
زلزلے سے بچ جانے والے نقل مکانی پر مجبور
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد