بارش تھم گئی، فضائی آپریشن بحال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر، صوبہ سرحد اور شمالی علاقہ جات میں امدادی آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام نے خراب موسم اور کی وجہ امدادی آپریشن دو گھنٹے کے لیے معطل کر دیا تھا۔ پاکستان ائیرفورس کے ترجمان سرفراز خان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ فضائی امدادی آپریشن دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ امدادی کاموں میں مصروف چالیس سے زیادہ ہیلی کاپٹروں کو خراب موسم کی راولپنڈی کے چکلالہ ائرپورٹ پر کھڑا کر دیا گیا تھا لیکن موسم بہتر ہونے کی وجہ امدادی آپریشن دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ آفتاب شیر پاؤ نے بی بی سی کو بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں پاکستان کے چھبیس ہیلی کاپٹر شامل ہیں جبکہ آٹھ امریکی اور باقی افغانستان اور جرمنی کے بھی کچھ ہیلی کاپٹر اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز کی زیادہ ضرورت نہیں ہے کیونکہ ’ائرسپیس‘ کا بھی مسئلہ ہوتا ہے۔ وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے یہ بھی کہا کہ اب تک زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد تینتیس ہزار ہوچکی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے جبکہ تقریباً پچاس ہزار افراد زخمی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||