مسلم لیگ کے دفتر میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں حکمران مسلم لیگ کے مقامی دفتر میں دھماکہ ہوا ہے جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ دھماکہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوا ہے۔ مقامی پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گیٹ کا شٹر دور جا گرا۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے دفتر کو شدید نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ تربت میں ضلعی ناظم کے کے لیے مسلم لیگ اور نیشنل پارٹی کے امیدوار کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔ نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالرؤف کو ابتدائی طور پر نااہل قرار دیا گیا تھا لیکن گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ نے عبدالروف کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ بلوچستان میں حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے اور اب اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد ہو گی۔ ادھر کولپور میں گزشتہ روز دھماکوں سے تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے اور گیس کی ترسیل بحال ہو گئی ہے۔ ناملوم افراد نے کولپور اور دشت کے درمیان دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا تھا جس سے کوئٹہ قلات زیارت اور پشین وغیرہ کو گیس کی ترسیل منقطع ہو گئی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||