الطاف حسین کےسسرسبکدوش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کےمشیر برائے سیاحت اور ثقافت فیصل ملک کو ان کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔ فیصل ملک کا عہدہ صوبائی وزیر کے برابر تھا۔ اس سے پہلے وہ محکمہ صحت کے مشیر تھے جہاں سے انہیں دو ماہ قبل ہٹا دیا گیا تھا۔ فیصل ملک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کے سسر ہیں جو با اثر مشیر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی جگہ پر قمر منصور کو محمکہ سیاحت اور ثقافت کا نگران مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اس ضمن میں جب محکمہ اطلاعات کے مشیر اور ایم کیو ایم کے رہنما صلاح الدین حیدر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا فیصلہ تھا، پارٹی نے انہیں نامزد کیا تھا اور پارٹی نے ہی ہٹایا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||