BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 May, 2005, 23:19 GMT 04:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میراتھن: سندہ اسمبلی میں احتجاج

نثار کھوڑو
اپوزیشن رہنما نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تشدد کو شرمناک قرار دیا
لاہور میں میراتھن ریس پر پولیس تشدد کے خلاف سندہ اسمبلی کا ایوان آج شیم شیم کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اپوزیشن ارکان بحث کی اجازت نے ملنے پر شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ شور شرابا بڑھنے کے بعد اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

اپوزیشن رہنما نثارکھوڑو، ایم پی اے شازیہ مری، عرفان شاھ، مہرین بھٹو اور سکندر مندہرو کی جانب سے تحریک التواء پیش کی گئی۔ اسپیکر سید مظفر حسین شاھ نے آؤٹ آف ٹرن تحریک پیش کرنے کے لیے ایوان سے اجازت طلب کی جس پر ووٹنگ کرائی گئی اور تحریک دس ووٹوں کی اکثریت سے مسترد کردی گئی۔

جس پر پی پی پی کے ارکان اسمبلی نے اپنی سیٹوں سے اٹھ کر شور مچانا شروع کردیا۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایم ایم اے کے ممبر غیرجانبدر رہے۔ ایم ایم اے کے پارلیمانی رہنما شجیح نے کہا کہ وہ عورتوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں مگر وہ عورتوں کی میراتھن کے مخالف ہیں۔

وزیر قانون چودھری افتخار نے کہا کے یہ واقعہ پنجاب میں پیش آیا ہے اس لیے یہاں اس پر بحث نہیں کی جاسکتی اگر کسی کو شوق ہے تو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوایا جائے۔ اس دوران پی پی پی کے ممبر شیم شیم کے نعرے لگاتے رہے اور اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

اپوزیشن رہنما نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایک خاتون کے کپڑوں کو تارتار کیا گیا اور خود کو پروگریسو کہنے والے گردن نیچے کر کے بیٹھے رہے جو شرمناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور ڈاکٹر شازیہ معاملے پر حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکیاں دینے والے عاصمہ جہانگیر پر تشدد پر کیوں خاموش ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد