BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 August, 2005, 07:45 GMT 12:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خواتین پرتشدد کےخلاف ریلی

صدر پرویز مشرف
صدر پرویز مشرف کے خطاب کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالنے کا اہتمام کیا گیا ہے
پاکستان کے فوجی حکمران صدر جنرل پرویز مشرف کے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سےخطاب کےموقع پر پاکستان میں
خواتین پرتشدد اور دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےخلاف ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سولہ ستمبر منگل کی شام نیویارک میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ’پاکستان میں انسانی حقوق‘ کے عنوان سے نکلنے والی اس ریلی کا اہتمام امریکہ میں پاکستان میں خواتین کےحقوق پرسرگرم تنظیم ایشین امریکن اگینسٹ ابیوز آف ویمن یعنی ’آنا‘ نے کیا ہے۔

آنا نےتوقع ظاہر کی ہے کہ اس ریلی کی قیادت ڈاکٹر شازیہ کریں گی۔

آنا نےاسکے ساتھ اس ریلی میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی سرگرم تنظیموں کی شرکت کی امید بھی ظاہر کی۔

خواتین پر تشدد
احتجاجی ریلی میں پاکستان سے پیپلز پارٹی کی ایم این اے شیری رحمان، ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان کےافراسیاب خٹک اور عورت فاؤنڈیشن کی انیس ہارون بھی شرکت کریں گے۔

ان تنظیموں میں ہیومن رائیٹس واچ، نیویارک میں پاکستانی تارکین کی شہری آزادیوں کےلیے کام کرنے والی تنظیم کونی آئیلینڈ پروجیکٹ اور جنوب ایشسیائی عورتوں کی تنظیم سکھی بھی شامل ہیں۔

آنا کی صدر ڈاکٹر آمنہ بٹر نے بتایا ہے کہ فوجی حمکران جنرل پرویز مشرف کے اقوام متحدہ سے خطاب کےدوران پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اس احتجاجی ریلی میں پاکستان سے پیپلز پارٹی کی ایم این اے شیری رحمان، ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان کےافراسیاب خٹک اور عورت فاؤنڈیشن کی انیس ہارون بھی شرکت کریں گے۔

اس سال کے آغاز میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے سوئی میں تعینات جنسی زیادتی کا شکار ہونیوالی ڈاکٹر شازیہ خالد اب اپنے شوہر کے ساتھ لندن میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

آمنہ بٹر نے بتایا کہ وہ نیویارک میں ہونےوالی انسانی حقوق کی اس ریلی میں ضرور شرکت کریں گی بشرطیکہ برطانوی حکومت انہیں امریکہ سفر کرنےکی اجازت دے۔

ڈاکٹر شازیہ
ڈاکٹرشازیہ خالد ان دنوں لندن میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں
آنا کی ڈاکٹر آمنہ بٹر نےڈاکٹر شازیہ خالد کی ریلی میں شرکت کو ان کی سفری اجازت سے مشروط کیاہے۔

کہاجارہا ہے کہ اس ریلی میں امریکہ میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والےسرگرم کارکنوں، دانشوروں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد