تیسرے مرحلے میں کیا ہوگا؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مقامی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع اور تعلقہ / ٹاؤن ناظمین ، اور مخصوص نشستوں پر ضلع اور تعلقہ / ٹاؤن کے ممبران کا انتخاب ہوگا۔ ضلع ناظم میں سیاسی جماعتوں کی دلچسپی بڑھنے کے بعد اس مرتبہ یہ انتخابات خاصے اہمیت کے حامل ہوں گے۔ خیال کیا جارہا ہے ضلعی حکومت سے ہی عام انتخابات میں کامیابی کی راہ ہموار ہوگی۔ تیسرے مرحلے کے شیڈول کے مطابق ضلع تعلقہ / ٹاؤن ناظمین، اور مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے نامزدگی فارم تین ستمبر کو حاصل کر سکیں گے۔ پانچ سے سات ستمبر تک کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے جبکہ آٹھ ستمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائےگی۔ نو ستمبر کوامیدواروں کے خلاف اعتراضات داخل کیے جا سکیں گے اور دس ستمبر کو اعتراضات کی سماعت اور کاغذات کی چھان بین ہوگی۔ اس کے بعد بارہ ستمبر کو اپیلیں دائر کی جائیں گی اور تیرہ کو ان اپیلوں کی سماعت ہوگی۔ چودہ تاریخ کو دستبردار ہونے والے امیدوار دستبرداری کی درخواست دے سکیں گے جبکہ پندرہ کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں شائع کردی جائے گی۔ انتیس ستمبر کو ضلع و تعلقہ ناظمین کے لیے پولنگ ہوگی جس کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ ضلع اور تعلقہ کونسلوں میں کسان ورکر، خواتین، کسان ورکر، اور اقلیتی نشستیں مجموعی تعداد کے تینتیسں فیصد تناسب سے مقرر کی جائیں گی۔ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترمیم کے بعد ضلع نائب ناظم اور تعلقہ نائب ناظم کے انتخاب کا طریقہ تبدیل ہوگیا ہے۔ پہلے یہ ضلع ناظم اور تعلقہ نائب ناظم کے ساتھ منتخب ہوتے تھے۔ لیکن اب ضلع اور تعلقہ نائب ناظم کا انتخاب متعلقہ کونسلیں اپنے پہلے اجلاس میں کریں گی۔اور امیدواروں کا رکنِ کونسل ہونا ضروری ہوگا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||