BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 August, 2005, 13:08 GMT 18:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک بھارت ملاقات یکم ستمبر کو
News image
پاکستانی وزارتِ خارجہ کےترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان یکم ستمبر کو اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔

اس ملاقات میں مختلف موضوعات پر وفود کی سطح پر ہونے والی اب تک کی بات چیت کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

بگلیہار ڈیم کے بارے میں سوال پر ترجمان نعیم خان نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں عالمی بینک کا مقرر کردہ غیر جانبدار ماہر دونوں ممالک کے ماہرین کے ہمراہ ڈیم کا معائنہ کریں گے۔

ایران سے گیس پائپ لائن بچھانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کی ابتدا میں اس منصوبے پر کام شروع ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان، افغانستان اور امریکہ کے نمائندوں کے درمیاں تعاون بڑھانے اور رابطے کو موثر کرنے کے لیے چوبیس اگست کو ایک اہم اجلاس ہوگا۔

نعیم خان نے کہا کہ بھارت کی جیلوں میں دو سو بائیس پاکستانی قید ہیں جن سے ملاقات کے لیے پاکستان نے بھارتی حکومت سے درخواست کی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں قید اپنے قیدیوں سے ملنے کے لیے بھارت نے بھی درخواست دی ہے۔

دریں اثناء اسلام آْباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر نے ایک ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم منموہن سنگھ کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا پاکستان کے وزیر اطلاعات شیخ رشید خبریں بنانے کے لیے بہت ساری باتیں کرتے ہیں۔

ہائی کمشنر نے بتایا کہ ڈیڑھ سو کے قریب پاکستانی بھارت کی جیلوں میں قید ہیں جبکہ بھارت کے تین سو ستر مچھیرے پاکستان کی جیلوں میں بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ان قیدیوں کو رہا کریں۔

دلی میں واقع جناح ہاؤس پاکستان کے حوالے کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا دونوں ممالک میں بات چیت بے نتیجہ رہی ہے۔ لیکن ان کے بقول رواں سال کے آخر تک کراچی میں وہ اپنا قونصل خانہ کھول دیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد