BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 August, 2005, 08:18 GMT 13:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طلباء کی واپسی کی ڈیڈلائن نہیں

مدرسہ
’اتحاد تنظیمات مدارس کے پاس تمام مدارس کے کوائف پہلے سے موجود ہیں‘
پاکستان کے مدرسوں میں زیر تعلیم چودہ سو غیر ملکی طالب علموں میں سے ساڑھ چھ سو سندھ میں ہیں جن میں سے چھ سو کراچی میں باقی شھدادپور کے مدرسے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

سندھ کے محکمہ داخلہ کے سیکریٹری غلام محمد محترم نے ہفتے کی شام صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی طلبہ کو پاکستان سے باہر بھیجنے کے لیے نظام الاوقات مقرر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کے پہلے یہ دیکھا جائیگا کہ آیا ان طلباء کی دستاویز مکمل ہیں یا نہیں اور جن ممالک سے یہ طلبہ آئے ہیں ان سے رابطہ کیا جائیگا کے وہ ان کے شھری ہیں۔ پھر ان کو اسی ملک کے سپرد کیا جائیگا۔

اس عمل میں وقت درکار ہوتا ہے اسلیے کوئی بھی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صدر پرویز مشرف نے قوم سے خطاب میں غیر ملکی طلبہ کو پاکستان سے نکل جانے کو کہا تھا۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ نے بھی ان طلبہ کو دسمبر تک کی مہلت دی تھی۔

مدرسوں کے انتظامیہ مطالبہ کر رہیں تھیں کہ طلبہ کو ان کے امتحانات دینے تک یہاں رہنے کی اجازت دی جائے۔ جبکہ مسلم لیگ ق کے سربراہ نے بھی وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقات کرکے مدرسوں انتظامیہ کے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد