BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 July, 2005, 14:32 GMT 19:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مدرسہ گرفتاریاں: انتالیس رہا

News image
کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
صوبہ سرحد میں گزشتہ ہفتے کے کریک ڈاون کے دوران گرفتار اکہتر افراد میں سے انتالیس کو رہا کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ سرحد میں پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ ہفتے کے کریک ڈاون کے دوران گرفتار اکہتر افراد میں سے انتالیس کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ان افراد کو صدر پرویز مشرف کے حکم پر ملک بھر میں مذہبی منافرت اور فرقہ ورایت پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

صوبائی دارلحکومت میں ایک اعلی پولیس اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ رہا کئے جانے والے افراد کے خلاف ان کے پاس ٹھوس ثبوت نہیں تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مطلوب افراد کے روپوش ہو جانے کی وجہ سے گزشتہ چند روز میں کوئی تازہ گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔

اس معاملے پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے اعلی پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک کمیٹی کام کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی ان افراد سے پوچھ گچھ بھی کر رہی ہے تاکہ کوئی بے گناہ زیر حراست نہ رہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی آئندہ چند روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ تاہم انہوں نے اس مطلوب افراد کی تعداد نہیں بتائی۔

لندن میں بم حلموں کے بعد پاکستان بھر میں پولیس نے کئی روز کی کوششوں کے بعد سینکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔ اس کی ایک وجہ برطانوی حکومت کا دباؤ بھی بتایا جاتا ہے۔

تاہم حکام نے واضع کیا تھا کہ ان گرفتاریوں کا لندن حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ماضی میں بھی پاکستان میں اس طرح کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہیں لیکن چند روز کے بعد ان افراد کو رہا کر دیا جاتا تھا۔ اکثر لوگوں کے ذہنوں پر یہی سوال ہے کہ کیا اس مرتبہ کی کارروائی ماضی سے مختلف ہوگی یا نہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد