حملہ: ڈاکٹر قدیر کا دامادگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے ملک کے جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے داماد سعد علی خان کو دو برطانوی سفارتکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او سفیر بھٹی اور برطانونی سفارتخانے کے پریس کونسلر سائمن سمارٹ نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شب ای سیون سیکٹر میں پیش آیا۔ سائمن سمارٹ کے مطابق برطانوی سفارتکار جن میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل تھے اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ کچھ افراد نے ان پر بنا اشتعال حملہ کر دیا جس سے دونوں سفارتکار زخمی ہو گئے اور انہیں ایک ہسپتال میں طبی امداد بھی دی گئی۔ برطانوی سفارتخانے نے مضروب سفارتکاروں کے نام بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر قدیر کے داماد اور برطانوی سفارتکاروں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی تھی جس کے بعد یہ واقعہ رونما ہوا۔ پولیس یہ بتانے سے گریزاں ہے کہ سعد علی خان کو کہاں رکھا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||