BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 June, 2005, 17:12 GMT 22:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹر قدیر کو دل کی تکلیف
 عبدالقدیر خان
حکومت نے عبدالقدیر خان کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
پاکستان کے اٹیم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سینے میں تکلیف ہوئی ہے اورڈاکٹروں نے ان کو اینجیوگرافی کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے کہا ہے کہ دو روز قبل جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کو انجیوگرافی کا مشورہ دیا ہے۔

شوکت سلطان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خان اپنے گھر پر ہی ہیں اور ان کو ہسپتال نہیں لے جایا گیا۔فوج کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر خان کی صحت مستحکم ہے اور ان کا ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کیا ہے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق ان کی اینجیوگرافی آیندہ چند روز میں ہو گی۔

ڈاکٹر خان کے صحت کے بارے میں ان کی نظر بندی کے حوالے سےگذشتہ ایک سال میں کافی قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں مگر حکومت نے ہمیشہ اس بات سے انکار کیا تھا کہ ان کی صحت کو کوئی خطرہ ہے۔

مگر اب حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ان کی اینجیوگرافی ہو گی۔

پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی کہلائے جانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان جن کو گذشتہ برس فروری میں ان کے اس اعتراف کے بعد جس میں انہوں نے شمالی کوریا، لیبیا اور ایران کے جوہری پروگرام میں مدد دی تھی، ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر خان کے مبینہ جوہری نیٹ ورک کے بارے میں گذشتہ برس سے ملکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں رپورٹیں شائع ہوتی رہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور بین الاقوامی جوہری جوہری توانائی کی ایجنسی آئی اے ای اے ڈاکٹر عبدالقدیر خان تک خود رسائی حاصل کر کے معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں مگر پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف ابھی تک کسی بھی غیر ملکی ادارے یا ملک کی طرف سے ڈاکٹر قدیر سے تفتیش کی اجازت نہیں دے رہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد