کراچی میں مامتا پر ڈاکہ نومولود اغوا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے ایک اسپتال میں ایک عورت زچہ کو بے ہوش کر اس کے نو زائیدہ بیٹے کو اٹھا کر غائب ہو گئی۔ لانڈھی کی سوشل سکیورٹی ہسپتال میں محبوب خان کے اہلیہ نے کے ہاں مغوی بچے نے گزشتہ بدھ کو جنم لیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کو آنے والی ایک عورت جو برقعہ پوش تھی بچے کو اغوا کر کے لےگئی۔ محبوب خان نے بی بی سی آن لائن کو بتایا کہ بدھ کو ان کی اہلیہ افسر جہاں کے پاس ایک عورت آئی جس کے ساتھ ایک بچی بھی تھی اس نے میری بیوی کو بتایا کے اس کے بھتیجے کو ہیضہ ہوگیا جو برابر والے وارڈ میں داخل ہے۔ محبوب خان کے مطابق اس عورت نے پانی پیا اور میرے بیٹے کو گود میں اٹھاکر اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اسی طرح میری بیوی کے سر پر بھی ہاتھ پھیرا اس کی ہاتھ میں شاید رومال تھا جس میں بیہوشی والی دوائی لگی ہوئی تھی جو سونگھتے ہی میری بیوی بیہوش ہوگئی۔ جس کے بعد ہی عورت بچے کو لے کر غائب ہوگئی۔ محبوب نے بتایا کہ میری ساس اس وقت واش روم میں تھی جب واپس آئی تو بچہ گم تھا اور میری بیوی ہوش۔ جس کو ہوش میں لایا گیا تو اس نے حقیقت بیاں کی۔ اسپتال انتظامیہ نے دروازہ بند کروا کر تلاشی لی مگر عورت فرار ہوچکی تھی۔ محبوب خان بجلی کا کام کرتے ہیں ان کے مغوی بیٹے کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں جبکہ گذشتہ سال ایک بچے کا پیدائش کے وقت انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی رہائش شاھ فیصل کالونی میں ہے۔ بچے کا ابھی نام بھی نہیں رکھا گیا تھا محبوب کے مطابق انہوں نے ابھی اپنے بیٹے کے پیدائش پر جشن کے لیے چھٹی کا بھی انتظام نہیں کیا تھا۔ ان کی بیوی اسپتال میں تھی اس کو گھر جانے کی اجازت ملنی تھی۔ محبوب کے مطابق ابھی تو سارے گھر میں پریشانی ہے بچے کی ماں تو دل پکڑ کر بیٹھے گئی۔ قائد آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ محبوب پولیس کی کارکردگی سے مایوس ہے اس کا کہنا کہ پولیس نے اس کو کہا ہے کہ تم بھی ڈھونڈو ہم بھی ڈھونڈتے ہیں۔ محبوب کا کہنا ہے کہ مجھ صرف اتنا معلوم ہے کہ اس عورت کی عمر پچیس چھبیس سال ہوگی اس کے منہ پر تلک لگے ہوئے ہیں جیسے افغانی عورتیں لگاتی ہیں جس سے شک ہے کہ وہ عورت افغانی ہوسکتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||