BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 June, 2005, 04:00 GMT 09:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کراچی کو نظر انداز کیا گیا ہے‘

کراچی
کراچی میں مسائل نہ حل ہوتے ہیں نہ ختم
کراچی کے سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ شہر میں چھ کنٹونمنٹ بورڈ ہیں، لیکن ان کا شہر کی ترقی میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ ان علاقوں کے رہائشی لوگ کراچی کے راستوں پر چلتے ہیں، سڑکیں اور پل استعمال کرتے ہیں، پانی پیتے ہیں، مگر شہر کی ترقی میں حصہ نہیں لیتے۔

بلدیاتی انتخابات کے شیڈیول کے اعلان سے ایک دن قبل کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی ناظم نےکہا کہ کراچی کو بڑا شہر ہونے کی وجہ سے نظر انداز کیاگیا ہے، جس نے یہاں احساس محرومی کو جنم دیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کا اعلان جمعرات کے روز متوقع ہے۔

انہوں نےکہا کہ اس شہر میں انیس سو پچاسی میں فسادات کرائےگئے، جن میں کئی لوگوں کی جانیں ضایع ہوئیں۔

نعمت اللہ خان نے بتایا کہ کچھ لوگوں کہتے ہیں کہ باہر سے لوگوں کو کراچی میں آنے نہ دیا جائے مگر میں کہتا ہوں کہ یہ شہر ان کا بھی ہے اور ان کا بھی حق بنتا ہے۔

انہوں نےگورنر سندھ اور وزیراعلیٰ پر تنقید کی اور کہا کہ پنجاب کا گورنر اور وزیر اعلیٰ لاہور کو اپنا گھر سمجھتے ہیں مگر ہمارے ہاں ایسا نہیں ہے۔

سٹی ناظم نے کہا کہ ’مجھے بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کی کیا ضرورت ہے۔ میں نے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ مہم وہ چلائیں جنہوں نے کام نہیں کرائے‘۔

نعمت اللہ نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے کاموں کی ملک بھر میں پذیرائی ہوئی ہے۔

’ کراچی میں ایک سو اٹھہتر یونین کاؤنسلز ہیں۔ ہم نے پہلے سال ان کو پینتیس لاکھ، دوسرے سال چونسٹھ لاکھ اور تیسرے سال ایک سو بہتر لاکھ روپے دیے ہیں۔ پانچ سو سے زائد کچی آبادیوں کو مستقل کیا جو سب سے بڑا مسئلہ بنی ہوئیں تھیں‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد