BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 June, 2005, 13:08 GMT 18:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلحہ بھرا ٹرک پھٹنے سے دو ہلاک

News image
عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں راکٹ اور دیگر ہتھیار رکھے ہوئے تھے
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں اسلحے سے بھرے ایک ٹرک میں دھماکے سے اس میں سوار دو افراد جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ کی رات رات آٹھ بجے کے قریب جنوبی وزیرستان میں محسود قبائل کے علاقے چوٹخیل میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں بھرے اسلحے کو بوریوں سے چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ اسلحہ کس کے لیے لیجایا جا رہا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں راکٹ، بم اور دیگر ہتھیار رکھے ہوئے تھے تاہم حکام نے صرف اسلحے کی موجودگی کی ہی تصدیق کی ہے اور اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

مرنے والوں کی لاشوں کے بری طرح جل جانے کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

عینی شاہدین کے مطابق اس واقعے کی کئی گھنٹوں بعد بھی اردگرد کے علاقے میں راکٹ گرتے رہے تاہم اس سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

چوٹخیل کا یہ علاقہ اس علاقے کے قریب ہی ہے جہاں گزشتہ دنوں پاکستانی طیاروں نے بمباری کر کے شدت پسندوں کے ایک کیمپ کو تباہ کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔ اس حملے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد