ریاض سہیل بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی |  |
 |  پاک فوج کے کئی افسران سول اداروں میں کام کر رہے ہیں(فائل فوٹو) |
سندھ حکومت میں پا ک افواج کے چھ ریٹائرڈ اور حاضر سروس بریگیڈئر کام کر رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان کو اہلیت کی بنیاد پر رکھا گیا ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں گزشتہ روز سندھ اسمبلی کو بتائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بریگیڈئر (ر) اختر ضامن گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ہیں۔ بریگیڈئر (ر) غلام محمد سیکریٹری داخلہ، بریگیڈئر افتخار ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، بریگیڈئر ایاز مغنی آئی جی جیل خانہ جات، بریگیڈئر (ر) عبدالحق چئرمین سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی اور بریگیڈئر (ر) اے ایس ناصر چیف کنٹرولر کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کے ممبران نے اس سوال پر کہ کیا سویلین افسران نااہل ہیں؟ اور کیا فوجیوں کی تقرری اوپر کے احکامات پر ہوئی ہے؟ صوبائی وزیر عرفان اللہ مروت نے بتایا کہ کسی کو اوپر سے نہیں بھیجا گیا اور تمام تقرریاں اہلیت کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔
|