BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 June, 2005, 08:12 GMT 13:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیری لیڈر مشرف سے ملیں گے

News image
یسین ملک نے کئی سال پہلے ایک مختلف انداز میں کنٹرول لائن عبور کی تھی
بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے آئے ہوئے کشمیری علیحدگی پسند رہنما آج پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر خارجہ خورشید قصوری سے ملاقات کریں گے۔

کشمیری رہنما جو دو جون کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر آئے تھے ان کے مطابق وہ صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کے دوران کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے کئ تجاویز پر بات کریں گے۔

کشمیری رہنما اس وقت دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ خورشید قصوری سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس بات چیت کے بعد کشمیری رہنما ایک ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

یہ رہنما صدر جنرل پرویز مشرف سے منگل کی شب ملاقات کریں گے اور صدر کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔

پاکستانی حکام اور کشمیری رہنما دونوں صدر جنرل پرویز مشرف سے کشمیری رہنماؤں کی ملاقات کو خاصی اہمیت دے رہے ہیں۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اعتدال پسند دھڑے سے تعلق رکھنے والے میر واعظ عمر فاروق، مولانا عباس انصاری، پروفیسر عبدالغنی بھٹ، بلال غنی لون، فضل قریشی اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک سمیت نو رہنما صدر سے ملاقات کریں گے۔

یہ رہنما اس سے قبل پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قیادت سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ان رہنماؤں نے اتوار کو پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد میر واعظ عمر فاروق نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے پر پاک-بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت کا راستہ تلاش کرے گا۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے اس سال اپریل میں اپنے دورۂ بھارت کے دوران ان کشمیری رہنماؤں سے دہلی میں ملاقات کی تھی جس کے بعد انھوں نے کشمیری قیادت کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے ستاون سال کے بعد کسی بھی کشمیری رہنما کو لائن آف کنٹرول پار کر کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

تاہم حریت کانفرنس کے سخت گیر موقف رکھنے والے رہنما سید علی شاہ گیلانی نے دیگر کشمیری رہنماؤں کے ساتھ پاکستان آنے سے یہ کہہ کے انکار کر دیا تھا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے پر اپنے روایتی موقف سے دستبردار ہو گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد