BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 June, 2005, 22:14 GMT 03:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حریت راہنماؤں کی خصوصی کوریج

News image
حریت کانفرنس کے رہنماؤں کی آمد کے موقع پر پریس انفارمیشن ڈپارٹمینٹ نے کوریج کے خصوصی انتظامات کیے
بھارت کے زیرانتظام کشمیر سے نصف صدی سے بھی زیادہ عرصہ بعد پاکستان کے زیرانتظام کشمیر پہنچنے والے کشمیری رہنماؤں کی آمد کو پاکستان میڈیا نے بھرپور کوریج دی ہے۔

جہاں اخبارات میں سرکاری طور پر اشتہارات شائع کیے گئے ہیں وہاں سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز نے دن بھر حضوصی پروگرام نشر کیے اور کشمیری رہنماؤں کے مصروفیات کی براہ راست کوریج بھی دکھائی۔

ٹی وی چینل لمحہ بہ لمحہ خبروں کے ساتھ ساتھ تجزیے بھی نشر کرتے رہے۔

ملک کے کچھ اخبارات میں’ پاکستان اور کشمیر -- رشتوں کی زنجیر‘ کے عنوان سے اشتہارات بھی شائع کرائے گئے ہیں۔ اشتہارات میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستانی عوام حریت رہنماؤں کا خیرمقدم کرتی ہے‘۔

ایک سندھی اخبار میں شائع ہونے والے اشتہار میں حکومت نے اس موقع پر کشمیری عوام کو ہر قسم کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کرنے کا عزم دہرایا ہے۔

حریت کانفرنس کے رہنماؤں کی آمد کے موقع پر پریس انفارمیشن ڈپارٹمینٹ نے کوریج کے خصوصی انتظامات کیے۔

اسلام آباد سے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو حکومتی اخراجات پر چکوٹھی لے جانے اور واپس لانے کا انتظام بھی کیا۔

ہندوستان کے کچھ ایسے اخبار نویس بھی تھے جنہیں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر جانے کا پہلی بار موقع ملا۔

وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے دو دن قبل کہا تھا کہ حریت رہنما اسلام آباد میں صدر جنرل پرویز مشرف سے بھی ملیں گے۔

تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ کشمیری رہنماؤں کی پاکستان آمد سے جہاں انہیں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے سیاسی رہنماؤں سے ملنے کا موقع ملے گا وہاں پاکستانی قیادت سے بھی کھل کر تبادلہ خیال کا موقع میسر ہوگا۔

واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے بھی کہا تھا کہ بھارتی حکومت کو نہ صرف حریت رہنماؤں سے ملنا چاہیے بلکہ عسکریت پسند کشمیریوں سے بھی ملاقات کرنی چاہیے۔

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری جامع مذاکرات میں تاحال کشمیریوں کو شامل تو نہیں کیا گیا البتہ پاکستان کا موقف رہا ہے کہ فیصلہ کن مرحلے میں انہیں شامل کرنا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد