ہارون رشید بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور |  |
 |  گومل یونیورسٹی کا ایک بلاک |
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل یونیورسٹی میں ایک طالب علم کی ہلاکت کے خلاف شروع ہونے والے پرتشدد ہنگاموں کے بعد یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ ہنگامے اس وقت شروع ہوئے جب درسگاہ کے ایک محافظ کے ہاتھوں ایک طالب علم کی مبینہ ہلاکت کی خبر پھیلی۔ مشتعل طلبہ نے یونیورسٹی میں درجنوں گاڑیوں کو آگ لگانے کے علاوہ انتظامی بلاک اور وائس چانسلر کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی۔ انہوں نے دفتری دستاویزات کو بھی نظر آتش کر دیا۔ پولیس نے ایک سو کے قریب طلبہ کو حراست میں لے لیا جن میں سے سولہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے تمام ہاسٹل بھی خالی کروا لئے ہیں۔ بعد میں اس یقین دہانی کے بعد کے محافظ شائستہ خان کو گرفتار کیا جائے گا طلبہ پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ |