BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 April, 2005, 10:56 GMT 15:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امن کیلیےاعتدال پسندی ضروری ہے

وزیراعظم شوکت عزیز
’اجتہاد اور قیاس مکمل طور پر ضابطہ اور ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں‘
وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تہذیبوں کے ٹکراؤ کے تصور کو مسترد کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ دنیا میں امن و سلامتی کے لیے روشن خیالی اور اعتدال پسندی اختیار کرنا ضروری ہے۔

جمعہ کے روز سرکاری طور پر منعقد کی گئی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں تبدیل ہونے والے حالات سے موافقت پیدا کرنے کی لچک موجود ہے۔ ان کے مطابق اس ضمن میں ’اجتہاد اور قیاس مکمل طور پر ضابطہ اور ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں‘۔

اس سال سیرت النبی کانفرنس کا موضوع صدر جنرل پرویز مشرف کے پیش کردہ روشن خیال اعتدال پسندی کے تصور کی مناسبت سے رکھا گیا۔

گزشتہ انتیس برسوں سے پاکستان میں ہر سال اسلامی مہینے ربیع الاول کی بارہ تاریخ کو سیرت النبی کانفرنس منعقد کی جاتی ہے جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں اور سیرت النبی کے موضوع پر لکھی ہوئی کتب، مضامین اور نعتوں پر انعام بھی دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر ملک بھر میں جلسے اور جلوس نکالے جاتے ہیں اور سرکاری عمارتوں کو چراغاں کیا جاتا ہے، مساجد اور گھروں میں لوگ محفل میلاد مقرر کرتے ہیں۔

اس سال مقابلے کے لیے چوراسی کتابوں اور مضامین کا اندارج وزارت مذہبی امور کے پاس کیا گیا جس میں سے اکاون کو مقابلہ میں شریک کیا گیا۔ ان میں سے تینتیس کو نقد انعامات کے لیے منتخب کیا گیا اور سیرت النبی پر اردو میں بہترین کتاب ڈاکٹر محمد ہمایوں عباس کی قرار پائی۔ انہیں وزیراعظم نے چالیس ہزار روپے کا نقد انعام دیا۔

علاقائی زبانوں میں کتاب لکھنے والوں میں سے محمد انور کو پچیس ہزار روپوں کا پہلا انعام جبکہ بہترین نعتوں کی کتاب خالد علیم کی قرار پائی، جسے تیس ہزار روپوں کا انعام ملا۔

میگزین کی کیٹیگری میں پہلا انعام فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے سے شائع ہونے والے ’ہلال‘ میگزین کو بیس ہزار روپے نقدی کے ساتھ دیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد