BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 April, 2005, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پونےدولاکھ کنال کی فوجی سوسائٹیاں

کراچی
1,79,308 کنال رقبہ بری فوج کی تین رہائشی سوسائٹیز کے لیے مختص ہے
وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال نے بتایا ہے کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کے زیرانتظام ملک کے مختلف شہروں میں پونے دو لاکھ کنال سے زیادہ رقبہ سات رہائشی ’سوسائٹیز‘ کے لیے مختص ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی لئیق الرحمٰن کے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ایک لاکھ 89 ہزار دو سو دو کنال کا رقبہ فوجیوں کی رہائش کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔

وزیر دفاع کی جانب سے پیش کردہ معلومات میں مزید بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ اناسی ہزار تین سو آٹھ کنال کا رقبہ بری فوج کی تین رہائشی ’سوسائٹیز‘ کے لیے مختص ہے۔

بری فوج کو صوبہ سندھ میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی، کے لیے انہتر ہزار تین سو چھتر کنال، صوبہ پنجاب میں ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور، کے لیے بیاسی ہزار چار سو دس کنال جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد، کے لیے ستائیس ہزار پانچ سو بائیس کنال رقبہ دیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے لیے صوبہ سندھ میں ہارون بحریہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، کے لیے بارہ سو کنال جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ’اینکریج سہالہ ہاؤسنگ سکیم، کے لیے ساڑھے چار ہزار کنال کا رقبہ دیا گیا ہے۔

وزیر دفاع نے خاتون رکن عنبرین نعیم کے سوال پر ایوان کو بتایا کہ ایک سو دس ریٹائرڈ فوجی افسران کو سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بھرتی کیا گیا ہے۔

وزیر کے مطابق چھ مئی سن دوہزار کو صدر جنرل پرویز مشرف نے ایک حکم جاری کیا تھا جس کے تحت ریٹائرڈ فوجیوں کو سول ایوی ایشن اتھارٹی میں تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ ’سی اے اے‘ میں تعینات ایک سو دس فوجیوں میں سے بانوے کو مستقل جبکہ اٹھارہ کو ’ کنٹریکٹ‘ پر بھرتی کیا گیا ہے۔

حزب اختلاف والے اکثر ایسی بھرتیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہتے رہے ہیں کہ ایک طرف پاکستان میں اعلیٰ اسناد کے باوجود نوجوانوں کو ملازمت نہیں ملتی اور دوسری طرف ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کیا جاتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں راؤ سکندر اقبال نے ایوان کو بتایا کہ فوجی فاونڈیشن، ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح کا ادارہ ہے اور اس سے ملحقہ کسی بھی ادارے میں حاضر سروس کے بجائے ریٹائرڈ فوجی بھرتی کیے جاتے ہیں۔

وزیر کے مطابق چھبیس ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور انیس کرنل کے عہدے والے افسران کو میرٹ پر فاؤنڈیشن کے مختلف منصوبوں کے لیے بھرتی کیا گیا ہے۔

وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا گیا کہ فوجی فاؤنڈیشن کے زیرِانتظام
کھوسکی شوگر ملز بھاری خسارے کی وجہ سے تیس کروڑ روپوں کی کم قیمت پر فروخت کی گئی۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر نے ایوان کو مطلع کیا کہ فلاحی ادارے فوجی فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی تنخواہ دو لاکھ اکتیس ہزار روپے ہے۔

حزب مخالف کے اراکین نے بھاری تنخواہوں سمیت بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا جس پر ضمنی سوالات کے جوابات دینے والے متعلقہ پارلیمانی سیکریٹری سید تنویر حسین نے کہا کہ وہ وزیر دفاع کو صورتحال سے مطلع کریں گے۔

پیٹرولیم کے وزیر امان اللہ خان جدون نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران پانچ بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے سے ساڑھے گیارہ روپے فی لٹر نرخ بڑھائے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اب غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء جمعرات کے روز ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آْباد کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر ( ر) زاہد بٹ نے امریکی کمپنی ’انٹرنیشنل سپیکٹرم ڈیولپمینٹ‘ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے تحت ایک کروڑ ڈالر کی لاگت کے اس مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے کو امریکی کمپنی عالمی معیار کے مطابق گیارہ ایکڑ رقبے پر مختلف تعمیراتی کام کرے گی۔

ان تعمیراتی کاموں میں چوبیس سے بتیس لین کا بولنگ سینٹر، تفریحی پارک، گولف کورس، آرکیڈ، بچوں کی تفریح کا مرکز، جدید ریسٹورنٹ اور دکانیں وغیرہ تعمیر کرے گی۔

مندرجہ بالا تمام تر سہولیات کا ڈھانچہ ایئرکنڈیشنڈ ہوگا اور پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا رہائشی منصوبہ ہوگا۔ متعلقہ کمپنی آؤٹ ڈور واٹر پارک بھی تعمیر کرے گی۔ امریکی کمپنی کے چیئرمین میجر جنرل ( ر) لنکولن جونز نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ یہ منصوبہ ستائیس ماہ میں مکمل ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد