قرآن کی مبینہ بےحرمتی پر قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع نوشہرہ کے علاقے چراٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشتعل ہجوم نے قرآن کی بےحرمتی کے الزام میں ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی دوپہر ضلع نوشہرہ کے علاقے چراٹ میں پیش آیا۔ تقریبا چار سو افراد پر مشتمل ایک مشتعل ہجوم نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے الزام میں چالیس سالہ عاشق نبی کو پکڑنے کے لئے اس کا پیچھا کیا۔ لیکن جب اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو ہجوم میں سے اس پر گولی چلا دی گئی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ اس شخص پر الزام تھا کہ اس نے گھر پر بیوی کے ساتھ جھگڑے کے دوران قرآن کی بےحرمتی کی تھی۔ یہ خبر علاقے میں پھیل گئی۔ ایک مقامی دینی رہنماء نے اس شخص کی گرفتاری کے مطالبے کے لیے جلوس بھی نکالا۔ پولیس نے اس شخص کی گرفتاری کے لیے اس کے مکان پر چھاپہ بھی مارا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||