الیکشن ہی واحد حل ہیں: زرداری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے وفاق کی سلامتی خطرہ میں ہے اور وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسی سال آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فوجی اسٹیبلشمنٹ سے ہر سطح پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ آصف زرداری نے سولہ اپریل کو دبئی سے لاہور پہنچنے کے بعد لاہور چھاؤنی میں واقع اپنے گھر بلاول ہاؤس ٹو میں پہلی بار لاہور کے میڈیا سے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے چیئرمین مخدوم امین فہیم اور پارٹی کے دوسرے سرکردہ رہنما بھی موجود تھے۔ فوری عام انتخابات، وفاق کو لاحق خطرہ اور فوجی اسٹیبلیشمنٹ سے مذاکرات وہ تین باتیں تھیں جو زرداری بار بار اپنی پریس کانفرنس میں کہتے رہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ انتخابات کے بعد ایک سال تو نئی حکومت کو سنبھلنے میں لگ جاتا ہے اور وہ دو سال بعد کچھ کرنے کے قابل ہوتی ہے لیکن اگر الیکشن ہوجائیں تو بڑے بڑے مسائل فوراً حل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ وہ الیکشن کے بدلے پرویز مشرف کو صدر تسلیم کرلیں گے تو انہوں نے کہا کہ صدر پرویزمشرف کے بارے میں کوئی فیصلہ نومنتخب پارلیمنٹ کرے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||