’پنجاب نے بلوچوں پرحملہ نہیں کیا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچ رہنماءعطااللہ مینگل کا یہ کہنا غلط ہے کہ پنجاب بلوچستان پر حملہ کر چکا ہے۔ آصف زرداری نے کہا ہے پنجاب نے بلوچستان پر حملہ نہیں کیا ہے اور وہ اس تاثر کو دور کرنے پنجاب کا آ رہے ہیں۔ اتوار کو ٹیلی فون پر پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنوں سے خطاب اور صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔اس خطاب کا اہتمام پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمان چن کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا۔ آصف زرداری نے کہا کہ یہ کسی فوجی ڈکٹیڑ کا یااسٹیبلشمنٹ کے کسی لیڈر کا فیصلہ ہے جس کا پنجاب کے عوام کا کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ سندھ بلوچستان اور سرحد کے بھائیوں میں پنجاب کے بارے میں تاثر کو دور کرنا چاہتے ہیں ۔ آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب کو ہر برے بھلے کام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے حالانکہ پنجاب کے عوام کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتااور وہ اسی تاثر کو دور کرنے کے لیے پنجاب آرہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ سولہ اپریل کو لاہور آرہے ہیں اور ان کے آنے کے بعد بے نظیر بھی پاکستان آئیں گے۔ پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے قائد آصف علی زرداری نےواضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت انہیں نہیں سونپی جارہی اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صرف ایک ہی قائد ہے وہ بے نظیر بھٹو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اللہ تعالی ایک ہے اس طرح پیپلز پارٹی کی قیادت بھی ایک ہے اور بے نظیر صرف عوام کی ہی نہیں ان کی بھی قائد ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||