BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 March, 2005, 09:26 GMT 14:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آصف زرداری کی وطن واپسی

آصف زرداری
آصف زرداری تیس دسمبر کو ملک سے باہر گئے تھے
سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری جو آٹھ برس تک قید رہنے کے بعد تیس دسمبر 2004 کو ملک سے باہر چلے گئے تھے، سولہ اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سولہ اپریل کو لاہور پہنچیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ میں ایک اجلاس ہوا جس میں آصف علی زرداری نے فون پر ساتھیوں سے مشاورت کے بعد اپنی واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید بتایا کہ صوبہ پنجاب پیپلز پارٹی نے تمام صوبائی عہدیداروں اور گزشتہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کے اور پارٹی کے ضلعی رہنماؤں کا پانچ مارچ کو لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

ان کے مطابق اس اجلاس میں آصف علی زرداری کے استقبال کی تیاری کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

آصف علی زرداری مسلسل آٹھ برس تک بد عنوانی کے الزامات کے قید میں گزارنے کے بعد سپریم کورٹ سے ضمانت منظور کیے جانے کے بعد رہا ہوگئے تھے۔

اپنی رہائی کے بعد انہوں نے صوبہ سندھ کا دورہ کیا تھا اور جب وہ صوبہ سرحد کے دورے پر جانے کے لیے اسلام آباد پہنچے تو انہیں واپس کراچی بھیجوادیا گیا تھا۔

تیس دسمبر سے وہ دوبئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد