صوبہ سرحد کے گورنر کا حلف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق ڈپٹی چیرمین سینیٹ خلیل الرحمان نے منگل کے روز صوبہ سرحد کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ناصر الملک نے ان سے گورنر ہاوس پشاور میں حلف لیا۔ وزیر اعلی سرحد اکرم خان دورانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں اعلی سرکاری اہلکاروں کے علاوہ صوبائی اور وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی۔ بعد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے وہ کافی تناؤ میں دکھائی دیے۔ وہ پسینے سے شرابور تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سیاسی مقاصد کے لیے یہاں بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے بارے میں کچھ کہنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ انہیں ابھی اس بارے میں بریفنگ نہیں ملی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||