BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گورنر سرحد کا استعفیٰ منظور

News image
گورنر سید افتخار حسین شاہ نے استعفیٰ دینے کے وجہ ذاتی مصروفیات ہی بتائی ہے
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے صوبہ سرحد کے گورنر سید افتخار حسین شاہ کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے کمانڈر ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن کو نیا گورنر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

حکومت اور مستعفی ہونے والے گورنر سید افتخار حسین شاہ نے استعفیٰ دینے کے وجہ ذاتی مصروفیات ہی بتائی ہے۔

کمانڈر ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن اس وقت پارلیمان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین ہیں۔ وہ صوبہ سرحد سے حکمران مسلم لیگ کی ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوکر جلد ہی اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

اس وقت مرکز کی سطح پر حزب مخالف میں شامل مذہبی اتحاد ’متحدہ مجلس عمل‘ کی صوبہ سرحد میں حکومت قائم ہے۔

موجودہ گورنر کے مستعفی ہونے اور کمانڈر ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن کی تقرری کے متعلق خبریں گزشتہ چند روز سے مل رہی تھیں لیکن سرکاری طور پر کوئی بھی اس کی تصدیق نہیں کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے گورنر کا چند روز قبل بحرین میں بیٹا فوت ہوگیا تھا اور اس کی وجہ سے ان کی تقرری کے احکامات جاری ہونے میں کچھ دن کی تاخیر کی گئی۔

مبصرین کی رائے ہے کہ نئے گورنر کو جہاں حزب مخالف جماعتوں کی حکومت کے ساتھ معاملات چلانے ہوں گے وہاں ان کے لیے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں القائدہ کے حامیوں کے خلاف جاری کارروائی کو بھی دیکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ان کے سینیٹ سے مستعفی ہونے کی صورت میں جو نشست خالی ہوگی اس پر ضمنی انتخاب ہوگا اور قوی امکان متحدہ مجلس عمل کے کسی امیدوار کے منتخب ہونے کا ہی ہے۔ کیونکہ مذہبی اتحاد کو ہی صوبائی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد