سرحد میں سرمایہ کاری کانفرنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور میں آج سرحد حکومت کے زیر انتظام بین القوامی سرمایہ کاری کانفرنس شروع ہوئی جس میں صوبائی حکومت نے صنعتوں کے لیے کئی مراعات کا اعلان کیا ہے۔ پشاور کے ایک ہوٹل میں شروع ہونے والی اس سہ روزہ کانفرنس میں سرحد حکومت صوبے کو سرمایہ کاروں کے لیے جنت کے طور پر پیش کر رہی ہے۔ وزیر اعلی سرحد اکرم خان دورانی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون اور تحفظ کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ ساتھ صوبے میں صنعتیں لگانے والوں کو پراپرٹی اور تعلیمی ٹیکس میں چھوٹ اور کئی دیگر مراعات دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس کانفرنس میں حکومت پن بجلی، سیاحت، تیل اور گیس اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی زیادہ ترغیب دے رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری اور نج کاری ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومتوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا اور نجی شعبے کی بھرپور مدد کرنا ہوگی۔ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت منعقد کی جا رہی ہے جب صوبہ میں اکثر صنعتیں شدید بحران سے دوچار ہیں اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ سرکاری اعداد کے مطابق انیس سو سے زائد صنعتی اداروں میں سے چھ سو مختلف وجوہات کی بنا پر بند پڑے ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||